اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینے پر اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں استدعا کی کہ جیل میں پارٹی لیڈرشپ سے مختلف امور پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لیڈر شپ اور وکلا کو ملاقاتوں اور مشاورت کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا عدالتی حکم کےباوجودسپرنٹنڈنٹ جیل وکلا،لیڈرشپ سےملاقات کی اجازت نہیں دیتی، عدالت نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کی اجازت دی تھی لیکن فریقین کی بدنیتی کی وجہ سےوہ عمل بھی مکمل نہ ہوا۔
درخواست میں کہا گیا کہ سول انتظامیہ کے کام میں مداخلت کے باعث لیڈرشپ سے مشاورت نہیں کرپاتے، نواز شریف کو جیل میں اسیری کے دوران دن میں 15افرادسےملاقات کی اجازت تھی، بانی پی ٹی آئی کواس حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کوجیل میں پارٹی لیڈرشپ سےمختلف امورپرمشاورت کی اجازت دی جائے، سول انتظامیہ کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔
درخواست میں وزارت داخلہ، پنجاب حکومت اور جیل سپرنٹنڈنٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔