راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی تاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق نو مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی۔
انسداددہشتگردی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجازآصف نے کی۔
- Advertisement -
بارہ مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں حاضرہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے وڈیولنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی اور نو مئی کے مقدمات کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنےکی ہدایت کی۔