منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے چارج شیٹ سننے کے بعد صحت جرم سے انکار کردیا۔

نیب کی چارج شیٹ میں قومی خزانے کو 1583 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

- Advertisement -

چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کومختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحفے ملے مجموعی طور پر 58 تحفے پاس رکھے، ان تحائف کو کم مالیت ظاہر کرکے رکھا گیا، ان تحفوں میں سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی شامل تھا۔

نیب کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا جو  وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری نے 2020 میں رپورٹ کیا، لیکن پھربھی قانون کے مطابق جمع نہیں کرایا گیا۔

چارج شیٹ کے مطابق نیب کی تحقیقات میں ثابت ہوا جیولری سیٹ کی کم قیمت لگائی گئی، قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

نیب بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیخلاف 11 جنوری کو  گواہ پیش کرے گا، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری گواہوں میں شامل ہیں۔

ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران سمیت پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی گواہوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے17جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔۔ توشہ خانہ اور 190  پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں