9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر اہلیہ و بانی پی ٹی آئی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

عدت میں نکاح کیس کے عدالتی فیصلے پر بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں ہے جس میں سب واضح ہے، یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عدت کیس میں رسوا کرنے کی کوشش کی گئی، مرجاؤں گا کبھی ڈیل نہیں کروں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مجھے توشہ خانہ کیس میں وہ سزا دی جو آج تک کسی کو نہ دی گئی، نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، جے آئی ٹی بنی لیکن سب کیسز ختم کردیے گئے اب باہر سے غلام آگیا ہے وہ ان کی نوکری کرے گا۔

یہ پڑھیں: نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنا دی گئی

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈونلڈ لو اور باجوہ کو بے نقاب کیا تو سائفر کیس میں اس کی سزا دی گئی جنہوں نے سازش کروائی اور مداخلت کی انہیں کچھ نہیں کہا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو مجھے اغوا کیا گیا دو روز بند رکھا گیا الٹا اس کے کیسز بھی مجھ پر بنادیے، میں تو ان دو دنوں میں قید تھا۔

واضح رہے کہ آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح سے متعلق کیس سننے والے سینئر سول جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی، جج نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

گزشتہ روز تقریباً 14 گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں