منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی نے جیل سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر فی الفور استعفیٰ دینےکا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دستخط سے سات نکاتی خط چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس انصاف دینے میں ناکام ہو گئے ہیں انہوں نے چھ ججوں کاخط دبانے کی کوشش کی ہمارا تقاضہ اور مطالبہ ہےکہ وہ منصب چھوڑ دیں۔

- Advertisement -

رؤف حسن کے مطابق خط میں بہاولنگر کے واقعے سے متعلق بھی لکھا گیا ہے چیف جسٹس کو کہا ہے بہاولنگر واقعے پر نوٹس لیا جائے یہ جو قانون ہے وہ طاقتور کے ہاتھ میں ہے، ججزکےخط پربھی چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں بات کی، 6 ججز کے خط کو متعلقہ فورم پر سنا جائے ان ججز پر کس طرح پریشر ڈالا گیا ان لوگوں کو بلایا جائے ججز کو بلاکر فوری طور پر انصاف فراہم کیاجائے چیف جسٹس کو کہا ہےججز کیساتھ بیٹھ کر ان کو سنا جائے یہ حکومت انصاف نہیں چاہتی بلکہ انصاف سلب کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان دیا تھا ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا گیا انصاف کا تقاضہ تھا لیاقت چٹھہ کے بیان کے بعد لوگوں کو پکڑتے، سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان دیا تو ان کو غائب کر دیا اور تشدد کیا گیا ہم نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے سابق کمشنر راولپنڈی کو بازیاب کرایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں