منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

’’بانی پی ٹی آئی کو خدشہ ہے حکومت مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنا چاہتی ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنا چاہتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مذاکرات جب بھی ہوں معنی خیز ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی پر جعلی کیسز بنائے گئے ہیں وہ باہر آئیں اور معنی خیز مذاکرات ہوں۔

علی محمد خان نے کہا کہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں جو ہوا تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں، ملک کا سب سے بڑا فورم سپریم کورٹ ہے اسی لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ فیصلہ سازی میں پارٹی قیادت سے غلطیاں ہوئی تواندرونی سطح پرگفتگو ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی بات کی ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایسی جماعت ہونی چاہیے جو اپنی قابلیت پر قیادت میں آجائیں، پی ٹی آئی ایسی جماعت ہے جس میں لوگ اپنی قابلیت پر قیادت کی سطح پر آئے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی بات اس لیے مقدم ہے کیونکہ انھیں بانی نے پارٹی چیئرمین بنایا، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ غیرقانونی تو نہیں، ہمارا دوسرا مطالبہ تھا کہ آئین وقانون کی حکمرانی یہ کیسے غیرقانونی ہے۔

ہمارا مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ ہے کیونکہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، ہم نے ایک بھی غیرقانونی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا، پُرامن احتجاج حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بہت سی جماعتوں نے احتجاج کیا ہم نے کسی کو نہیں روکا، ہمارے دور میں احتجاج کرنے والے کسی ایک رکن پر مقدمہ درج نہیں ہوا، درست ہے سیاسی اسیران کی رہائی کا معاملہ 24 نومبر کے احتجاج کے وقت قریب آگیا تھا۔

اندازہ تھا کچھ بہتری کی طرف جارہے ہیں لیکن ڈی چوک پر جو ہوا اس سے نقصان ہوا، ڈی چوک میں جو ہوا ایسا لگتا ہے کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ معاملات بہتر ہوں۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہمیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ 30 نومبر سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے، ڈی چوک پر ہماری لیڈرشپ کو ہونا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں