اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی ملک کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی خاطرمذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلابرادری لوگوں کوانصاف دلاتی ہے، ریاست مدینہ انصاف پرقائم تھی، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کرنےکیلئےجانی ومالی قربانیاں دیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہے، وہ پاکستان میں رول آف لاچاہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں پاکستان کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہوں، وہ قوم کو خود مختار اور آزاد بنانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کے لیے سیاسی تحریک چلائی گئی، پاکستان پر حکومتیں مسلط کی گئیں جس سے ملک تباہ ہوا، ہم نے جب جلسہ کیا تو روکا گیا، ہماری لیڈرشپ جیلوں میں ہے۔

علی امین نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کوئی بھی ایسی تنقیدنہ کرو، جس سے تمہیں نقصان پہنچے، وہ وقت قریب ہے جب ہماری جیت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں کرپشن پرکنٹرول کر کے بہت پیسہ جمع کرلیا ہے، آج خیبرپختونخوا پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اپنے لوگوں کےخلاف نہیں، حق، سچ اور امر بالعروف کی بات آئی تو قوم کا ہر بندہ باہر نکلے گا اور فیصلہ کرے گا کہ میں اپنے بچوں کو غلام پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں