جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

آزادی مارچ : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی  آزادی مارچ توڑ پھوڑاور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے 2 مقدمات میں بری ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈوکیٹ ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

- Advertisement -

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو بری کردیا۔

مزید پڑھیں : سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی مزید 2 مقدمات سے بری

دیگر رہائی پانے والوں میں اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بھی عدالت نے بری کردیا۔

یاد رہے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔

یاد رہے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزادٹاؤن میں درج سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے سے بری کیا تھا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات سے بھی بری کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں