جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی سے تمام جیل سہولتیں واپس لے لی گئیں ہیں، علیمہ خان کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولتیں ختم کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی علیمہ خانم نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کے آغازکی ہدایت کی ، تحریک چلانے کیلئے پلان بھی تیار ہے۔

علیمہ خانم نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی تمام جیل سہولتیں ختم کردی گئی ہیں، ، اُن کے جیسی قید پاکستان میں کوئی نہیں کاٹ رہا، بانی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے ،کتابیں بھی نہیں دیتے جبکہ نواز شریف اور اس کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے ، ساری سہولتیں دستیاب تھیں۔

پنجاب اسمبلی میں ارکان کیخلاف ریفرنس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اب یہ تو پنجاب میں 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے کہا 10 محرم کے بعد تحریک شروع کردیں، علیمہ خانم

یاد رہے دو روز قبل تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 10 محرم کے بعد تحریک شروع کردیں، 10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی۔

خیال رہے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے منگل کو 9 مئی کے فسادات سے متعلق آٹھ مقدمات میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، عمران خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں