جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور انکی اہلیہ کی معمول کے مطابق ملاقاتیں کرائی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ چند عناصر کا ملاقات نہ کرانے کا پروپیگنڈا محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کی ملاقاتیں باقاعدگی سے حسب ضابطہ کرائی جاتی ہیں، بانی، اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے کے پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
اڈیالہ جیل میں 6 وکلا رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کی انکی مرضی کے مطابق فیملی ممبرز، وکلا سے ملاقات کرائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی آج بیرون ملک مقیم انکے بیٹوں سے واٹس اپ کال پر بات کرائی گئی۔
جیل ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور بشریٰ بی بی سے فیملی ممبرز مہر انسا، مبشرہ کی ملاقات کرائی گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات کرائی گئی، وکلا ظہیر عباس، مبشر مقصود، رضیہ سلطان اور علی عمران نے بھی ملاقات کی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں دوبارہ اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے جانے پر بضد