اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس کو خط لکھا،جس میں آئین اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پرنوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبرمیں پہنچا دیا گیا، خط سلمان اکرم راجہ نےچیف جسٹس کے چیمبر میں پہنچایا۔
خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس کے نام لکھا گیا ہے ، خط میں آئین اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پرنوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پریشانی میں مبتلا ہیں، 5 ماہ سے بانی سے ملاقات نہیں کرنےدی جا رہی ہے۔
علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کامقصد عدلیہ کےتقدس کی بحالی تھا، ایک وقت تھاجب مجسٹریٹ بھی توہین عدالت پرجیل میں ڈال دیتاتھا ،ہم نےدرخواست کی ہے کہ اب کورٹ کو ڈیجیٹلائزکردیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردارسرفراز ڈوگر سے ملاقات ہوئیم، جس میں ہم نے اپنی تمام گزارشات چیف جسٹس کےسامنے رکھیں ، علیمہ خانم نےتفصیل سے فیملی ملاقاتوں سے متعلق بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد امید پیدا ہوئی ہے، ہمیں منگل کوبانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کی امید ہے۔