پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن جلانے کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

گذشتہ سماعت میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کی تھی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے تھے۔

یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ‌ میں نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے زریعے پیش کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں