بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کل سماعت کےلیے مقرر کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کر دی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی کی جانب سے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائرکی گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے اپیلیں دائرکیں۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔

اپیل میں کہنا تھا کہ این سی اےمعاہدے کا متن حاصل نہ کرناتفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ واضح کرتاہے، این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا ، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپیل میں اسلام آبادہائیکورٹ سے17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں