منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پارٹی فنڈ کیس: الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کو آخری مہلت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر کردہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کوپارٹی فنڈنگ کیس میں سات ستمبر تک جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دےدی‘ چیف الیکشن کمشنرنے مقدمے کی کارروائی روکنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے مقدمے کی کارروائی روکنے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا‘ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کارروائی ہر صورت جاری رہے گی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقدمے کی کارروائی کسی صورت نہیں روکی جائے گی‘ تحریکِ انصاف کو آخری مہلت دی جارہی ہے ‘ ساتھ ستمبر تک جواب داخل کیا جائے۔

دریں اثںاء الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بےضابطگیوں کے خلاف دوسری درخواست کی سماعت تیرہ ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر آج صبح فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ استدعا کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کےفیصلہ سے مشروط کیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی آج بھی پی ٹی آئی کو فنڈز دے رہے ہیں اور انہی پاکستانیوں نے ملک کی معیشت کو سنبھال رکھا ہے‘ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ان شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔


الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں


 نعیم الحق کا کہنا تھا کہ امریکاسےآنیوالےفنڈزکی تفصیلات سپریم کورٹ کو دےدیں ہیں‘ ہم تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اکاؤنٹس کھولنےکا فیصلہ آیاتودیگرجماعتوں سے بھی تفصیلات لینی چاہئے۔686صفحات پر مشتمل تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہیں‘ ایسے لوگ بھی فنڈ دیتے ہیں جو کہ پاکستانی شہری نہیں ہیں۔

تحریکِ انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر مسلم لیگ(ن) کی ایما پر کام کررہےہیں ‘مسلم لیگ کے ٹکڑوں پر پلنےوالوں کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے۔

یاد رہے 11ماہ قبل تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ ملنے کے خلاف کیس دائر کردیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں