اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل جلسے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دیدی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جلسہ رات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی پابند ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نے جلسے عام کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے لیے پولیس کو ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں : عمران خان کا اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی چیرمین عمران خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طویل جدوجہد کی جس کے بعد ہمیں کامیابی ملی ہے۔ اللہ کا شکر گزار ہوں میں نے صرف کوشش کی تھی، کامیابی اللہ نے دی، پاکستان کی عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جے آئی ٹی کے ارکان قوم کے ہیرو ہیں۔