اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

حکومت سے مذاکرات کسی عدالتی فیصلے سے نتھی نہیں کریں گے، پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے واضح کیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کسی عدالتی فیصلے سے نتھی نہیں کریں گے۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں آئین و قانون پامال کیا گیا جبکہ امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت سے ڈیل نہیں بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی عدالت کے ذریعے ہی ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور جاری رہے گا، اوورسیز پاکستانی کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ اپنے لیے ووٹ کا حق مانگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے لاکھوں ڈالرز کی ترسیل روک دی گئی، سول نافرمانی کی تحریک بوگس نظام کے خلاف ہے، ایک دو ماہ تک تحریک کی کامیابی کا اندازہ ہو جائے گا۔

گزشتہ روز حکومتی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا تھا جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کمیٹیوں کے درمیان اجلاس کی صدارت کی تھی۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کچھ مطالبات کا ذکر کیا ہے، مطالبات کو حتمی شکل دینے کیلیے ایک اور نشست ضروری ہے، اگلے ہفتے مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اپوزیشن کمیٹی کی ایک اور ملاقات ہوگی، پہلے سے بھی زیادہ خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی ارکان نے تفصیلی نکتہ نظر پیش کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں