اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش، قوم سے شکرانے کے نفل ادا کرنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے جمہوری قوتوں کی فتح قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر یہ نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے حق اور انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ جمہوری قوتیں اور محب وطن پاکستانی شکرانے کے نفل ادا کریں۔

- Advertisement -

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں ہمارا حق مل گیا، اس میں سب سے بڑا کردار وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ادا کیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اب الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرائے اور پی ٹی آئی کے انٹرا پاروٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہم نے قانون کی جنگ جیتی ہے اور اب سیاسی جنگ بھی جیتنی ہے۔ ہم سے ہماری سیٹیں چھین کر اسے مال غنیمت سمجھا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی فتح ہوئی ہے۔ جو لوگ آئین اور جمہوریت پامال کرنا چاہتے ہیں، انہیں شکست ہوگی۔

 

شبلی فراز نے کہا کہ آج کا دن جمہوری، قانونی اور سیاسی تاریخ میں یادگار دن ہوگا، تاہم ابھی ہمیں آدھا مینڈیٹ ملا ہے اور ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی۔

کنول شوذب نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے قبول کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔ اب بانی پی ٹی آئی کی پٹیشن کو فوری سن کر انہیں بھی انصاف دیا جائے۔

تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، مخصوص نشستوں کی اہل قرار

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو واپس دینے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں