جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے لیے دو نام فائنل کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے لیے حکمت عملی تیز کردی، وفاقی کابینہ کے لیے دو نام فائنل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا جائے گا، جبکہ وزارت داخلہ کے لیے دو نئے امیدوار ہیں، وزارت داخلہ کا قلمدان شیخ رشید یا چوہدری سرور کو ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملک امین اسلم کو مشیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ ناموں پر پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب سمیت تین صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہےجبکہ سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تحریک انصاف کا مرکز سمیت 3 صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان


پی ٹی آئی نے مرکز میں ق لیگ، جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ، بی اے پی اور آزاد امیدواروں کی حمایت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کی حمایت یافتہ جماعت ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ، علیم خان اور فواد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے فیورٹ ہیں ۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں