اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وفاق اور پنجاب حکومت کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں شرکت کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاق اور پنجاب حکومت کا وفد بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت کرے گا، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وفد میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب حکومت کا وفد سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نمازجنازہ میں شرکت کے لیے جاتی امرا پہنچیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

بیگم کلثوم نواز کی میت ایمبولینس کے ذریعے جاتی امرا پہنچا دی گئی، میت شریف میڈیکل اسپتال کے سرد خانے میں رکھوائی گئی ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی میں آج شام ادا کی جائے گی، معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نمازجنازہ پڑھائیں گے، جس کے بعد تدفین جاتی امرا میں ہی ہوگی۔

مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لے کرپی آئی اے کی پرواز سیون ایٹ فائیو سے صبح سویرے پاکستان پہنچے تھے، ان کے ہمراہ اسمانواز،عثمان ڈار،حلیمہ ڈار،محمدعدنان اور فیصل ٹوانا ،اسدبیگ مرزا،خدیجہ حفیظ مرزا،سائرہ صالح بھی پاکستان آئے جبکہ حسین نوازاور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔

پاکستان روانگی سے قبل لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بیٹے حسن اور حسین نے والدہ کا آخری دیدار کیا جبکہ چوہدری نثار جنازے میں شرکت کے لیے خاص طور پر لندن پہنچے تھے۔

یاد رہے گذشتہ زورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وفد تشکیل دیا تھا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر کو وفد میں شامل کیا گیا ہے جبکہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ بھی وفد کا حصہ ہیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا تھا چیئرمین بلاول بھٹو بعد میں تعزیت کے لیے جاتی امرا پہنچیں گے۔

خیال رہے اڈیالہ جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی، اہلیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پیرول پر رہائی میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں