اسلام آباد : تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شہباز گل کی رہائی اور اےآروائی نیوز کی بندش کے خلاف آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
عمران خان کنٹینر پر اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔
تحریک انصاف آج شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ریلی نکالے گی۔
شہباز گل کی رہائی اور اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف ریلی، عمران خان کی عوام کو شرکت کی دعوت
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کوریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ریلی ڈاکٹرشہبازگل کی حمایت اوراس پرتشددکیخلاف نکالی جارہی ہے ، ہم اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف احتجاج کریں گے۔
I am inviting everyone to join us tomorrow and raise their voice in protest.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022
گذشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو بند کر کے ، تشدد کرکےاورخوف دلاکر چوروں کوہم پرمسلط کیا جا رہا ہے، اے آروائی نیوز ہمارا مؤقف پیش کرتا ہے، اس لیےاسے بند کیا جا رہا ہے۔
آج ملک بھرمیں ڈویژن کی سطح پربھی ریلیاں نکالیں گے۔ لاہور میں آج شام ریلی کا آغازلبر ٹی چوک سے ہوگا، ریلی فیروزپور روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے گی۔