جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

یوم آزادی پر اسلام آباد میں کشمیریوں کیلئے ریلی نکالنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 14اگست پر اسلام آباد میں کشمیریوں کیلئے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، ریلی میں پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پرمنانے کی تیاریاں عروج پر ہے ، اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اجلاس جاری ہے ، جس مین عامر کیانی، بابراعوان، افتخار درانی،علی امین گنڈاپور، سینئر قیادت شریک ہیں۔

اجلاس میں یوم آزادی پر ریلی کے روٹ اور سیکیورٹی سمیت انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی قائدین کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا چودہ اگست کو ریلی صدرراولپنڈی سے اسلام آباد کے ڈی چوک تک نکالی جائے گی، ریلی میں وفاقی وزرا سمیت اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی‌۔

وفاقی وزیر برائےامور کشمیرعلی امین گنڈا پور ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ ریلی میں پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔

فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں اوروزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کا قتل عام آر ایس ایس کے نظریات کے مطابق ہورہا ہے البتہ اب یہ سب کچھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’کشمیریوں کا قتل عام نازی پارٹی کے نظریات سے متاثر راشٹیہ سوایم سویک سنگھ کے نظریے کے مطابق ہورہا ہے، نسل کشی جیسے اقدام کو کر کے بھارتی کشمیر کا جغرافیہ تبدیل اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں