ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

”افسوس جو سازش روک سکتے تھے انہوں نے کچھ نہیں کیا“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے جو بیرونی سازش روک سکتے تھے، انہوں نے کچھ نہیں کیا، الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی تو سمندر اسلام آباد آئے گا۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی گئی، میر جعفر اور میر صادق اندر پیدا کیے گئے، جب سازش کا پتہ چلا ان لوگوں کے پاس گیا جو سازش روک سکتے تھے، بتایا کہ سازش کامیاب ہوئی تو ہماری معیشت تباہ ہو جائے گی، شوکت ترین کو بھیجا کہا بتائیں کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت نیچے جائے گی، افسوس کی بات ہے سازش روکنے والوں نے کچھ نہیں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں، چوروں کے ٹولے کو پیغام ہے، مفرور، بزدل اور ڈاکو جو لندن میں بیٹھا ہے وہ بھی سن لے، سزا یافتہ، مفرور اور ڈاکو تم نے نہیں قوم نے پاکستان کی قیادت کے فیصلے کرنے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی توہین کی گئی، امریکا میں ایک چھوٹا سا نوکر ہمارے سفیر کو بلاتا ہے، کہتا ہے کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو بہت نقصان پہنچے گا، کیا ہم امریکیوں کے غلام ہیں، ان کے نوکر ہیں، ہم نہیں بلکہ شہباز شریف بوٹ پالشر، آصف زرداری ان کے غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل کہہ رہا ہوں اسے مولانا نہیں کہہ سکتا، فضل الرحمان این پیٹرسن کو کہتا تھا ہمیں موقع دیں امریکا کی خدمت کریں گے، قوم سے کہتا ہوں جب کال دوں تو خوف کی زنجیریں توڑ کر میرے ساتھ آنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں