پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے سابق معاون خصوصی شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف ماہر قانون بابر اعوان نے درخواست تیار کرلی ہے۔

عمران خان کی ہدایت پر درخواست ایف آئی اے میں جمع کروائی جائے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کو تاحال یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ گرفتاری کے بعد شہباز گل کو کس جگہ منتقل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے شہباز گل کی لوکیشن معلوم کی جائے اس کے بعد باضابطہ درخواست بھیجی جائے۔

نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

مراد سعید نے بتایا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔

جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں