لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے معذور مداح حنان خان سے کیا وعدہ پورا کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معذور مداح حنان خان پر ٹانگ کا مصںوعی بریکٹ لگادیا گیا، وہ عمران خان کی محبت میں مفت قہوہ تقسیم کرتا تھا۔
دو روز قبل حنان خان کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران ٹانگ کو بریکٹ لگا کر دینے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے حنان خان کا معائنہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ حنان خان کا تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ قہوہ فروش کرتے ہیں۔