جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

’’بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی پیشکش‘‘ اسد قیصر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی آفر ہوئی یا نہیں اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بتا دیا۔

اس وقت ملک میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کے لیے آفرز سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے جب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا دوٹوک جواب دیا۔

اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی آفر کی تھی۔ اس پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دوٹوک جواب دیا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مذاکرات اس لیے ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے کیونکہ اب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ جب تک ان سے ملاقات نہیں ہوگی، تب تک بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سنجیدگی دکھائے اور جلد از جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائل کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، جہاں ہم اپنا موقف رکھیں گے کہ آپ عوام کے لیے انصاف کے دروازے بند کر رہے ہیں۔ اس وقت عوام کو کوئی امید ہے تو عدالتوں سے ہے، اگر انصاف کے دروازے بند کر دیں گے تو عوام کہاں جائیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی آئین اور قانون نہیں ہے۔ اسمبلیوں میں فارم 47 کی حکومت بیٹھی ہے جو عوام کی ترجمانی نہیں کرتی اور اسمبلیوں سے عوامی مفاد کے خلاف قانون سازی ہو رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو آفر کی ہے یا نہیں؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں