کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت اور عبدالستار ایدھی کی عیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج شام پانچ بجے دو روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے، شیڈول کے مطابق عمران خان رات آٹھ بجے عروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی عیادت کرینگے جبکہ رات نو بجے امجد صابری کے گھر تعزیت کیلئے جائیں گے۔
کراچی میں اپنے قیام کے دوران عمران خان شوکت خانم اسپتال کے عطیات جمع کرنے کے لئے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے جبکہ وہ خان طارق شفیع کے گھر قیام کے بعد سحری کے وقت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔