جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج، اسد قیصر کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مہنگائی کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک سے خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کل ہونے والے ملک گیر احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے تمام تنظیموں کو تیاریوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں، تمام تر تیاریوں کی نگرانی سیکرٹری جنرل اسد عمر کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور،کراچی،پشاور،ملتان،فیصل آباداور دیگر شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی، تمام بڑے شہروں میں عمران خان کا خطاب اسکرینوں پر دکھایا جائےگا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب سے ایف نائن پارک میں احتجاج کیا جائے گا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ملک بھر میں عمران خان کی کال پراتوار کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی، انہوں نے اپیل کی کہ قوم امپورٹڈ حکومت کی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں حصہ لے، جب تک امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا نہیں مل جاتا احتجاج جاری رہےگا۔

واضح رہے کہ اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے 19 جون بروز اتوار رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ہونے والی سازش پر اتحادی ہمیں چھوڑ گئے تھے، حقائق قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، سچ زیادہ دیر تک نہیں چھپایا جا سکتا، سازش میں ملوث افراد نے مہنگائی کا راگ پکڑا ہوا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا، گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 کلو تک پہنچ گئی ہے، بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، یہ آج 29.5 روپے فی یونٹ ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں