ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار ہے، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں اور کوائف طلب کرلی گئی ہیں، سیف اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹے گی

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں اور کوائف طلب کرلی ہیں، انتخاب لڑنے کے خواہشمند افراد11جولائی تک درخواستیں بھجواسکیں گے۔

کوائف فراہمی اور ٹکٹ درخواست کاطریقہ کارپی ٹی آئی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان کیلئے باضابطہ پارلیمانی بورڈکی تشکیل کا اعلان کرے گی، پارلیمانی بورڈطریقہ کارکی روشنی میں درخواستوں کی پڑتال اور امیدواروں کااعلان کرے گا۔

چیف آرگنائزرپی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کی اہم اکائی،قدرتی وسائل سےمالامال ہے، ماضی کےحکمرانوں نےگلگت بلتستان کومحرومیوں کے سپرد کئے رکھا۔

سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کاانتخاب سیاسی تاریخ میں نئےدورکانکتہ آغازثابت ہوگا، بہترین ساکھ اورصلاحیت کےحامل امیدواروں کومیدان میں اتاریں گے، پی ٹی آئی ان انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں