تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جوانتخابات کو شفاف بناناچاہتی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے لاک ڈاؤن سے متعلق کہا کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر عوام کو احتیاطی تدابیر کا نہیں کہہ سکتی، عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب احتیاط کریں اسی میں معاشرے کی بھلائی ہے، کوئی بھی ملک مسلسل لاک ڈاؤن نہیں رکھ سکتا، ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے، عمر ایوب کو ان اصلاحات کی تکمیل کی ہدایت دی گئی ہے اور سرکاری اداروں میں بہتری لانے کےلیے ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا 12 وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں کی گئیں، خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر وزیر اعظم نے رپورٹ مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا تھا، کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز کو سراہا ہے۔ کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کی گئیں جس میں سے 39 تجاویز اعظم سواتی نے پیش کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے۔

کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں سے متعلق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا توانائی کا شعبہ بہت اہم ہے۔

Comments

- Advertisement -