اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کے معاملے پر حکومتی مزاحمت سامنے آنے کی صورت میں کارکنوں کو پلان بی پر عمل کرنے کا حکم دے دیا، عمران خان نے کارکنوں سے کہا ہے کہ کوئی روکے تو وہیں بیٹھ جاؤ،،اپنے اپنے شہر اور سڑکیں بند کردو۔
اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومتی مزاحمت کے خلاف متبادل پلان تیار کر لیا،حکومت کی طرف سے سختی کی صورت میں کارکنان کو احتجاج کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک وسیع کرنے کی ہدایت کر دی۔
عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دو نومبر کے احتجاج کو ورلڈ وار کے برابر قرار دیتے کہا کہ کارکن حکومت کو ہر حال میں ٹف ٹائم دیں، وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس سے جان چھڑا رہے ہیں مگر احتساب کے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔
عمران خان نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا ہو تو قیادت کو فوری آگاہ کر کے اگلی ہدایات کا انتظار کریں۔