جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’پولیس زبردستی قیدی وین سے اتارنے کی کوشش کرتی رہی‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے گرفتار فیاض الحسن چوہان کو دیگر کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 گھنٹے سے پولیس نے زبردستی قیدی وین سے اتارنےکی کوشش کی مندرہ کے پاس ہمیں قیدی وین سےاتارنےکی کوشش کی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ نےجھوٹی خبریں چلوائیں کہ ہمیں ساتھیوں سمیت چھوڑ دیا قیدی وین میں ساتھیوں کیساتھ ہوں اب یہ ہمیں اڈیالہ جیل لائے ہم میں سےکوئی شخص ضمانت کیلئےدرخواست نہیں دےگا۔

زلفی بخاری نے قیدی وین میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال کا انتظار کرنا ہے جس طرح عوام عمران خان کی کال پر نکلے بےمثال ہے دیکھتے ہیں ہماری کیا خاطرداری ہوتی ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جو بھاگ چکے ہیں وہ نوازشریف ہیں جوکہیں نہیں جا رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اورعمران خان ملک میں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں