تحریک انصاف کے گرفتار فیاض الحسن چوہان کو دیگر کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 گھنٹے سے پولیس نے زبردستی قیدی وین سے اتارنےکی کوشش کی مندرہ کے پاس ہمیں قیدی وین سےاتارنےکی کوشش کی گئی۔
ذلفی بخاری ،صداقت علی عباسی ،میجر لطاسب اتی، فیاض الحسن چوہان اور اعجاز خان اعجازی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔انکے ساتھ کثیر تعداد میں ورکرز موجود ہیں۔ pic.twitter.com/0HpeweEBMV
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ نےجھوٹی خبریں چلوائیں کہ ہمیں ساتھیوں سمیت چھوڑ دیا قیدی وین میں ساتھیوں کیساتھ ہوں اب یہ ہمیں اڈیالہ جیل لائے ہم میں سےکوئی شخص ضمانت کیلئےدرخواست نہیں دےگا۔
زلفی بخاری نے قیدی وین میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال کا انتظار کرنا ہے جس طرح عوام عمران خان کی کال پر نکلے بےمثال ہے دیکھتے ہیں ہماری کیا خاطرداری ہوتی ہے۔
ذلفی بخاری ،صداقت علی عباسی ،میجر لطاسب اتی، فیاض الحسن چوہان اور اعجاز خان اعجازی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔انکے ساتھ کثیر تعداد میں ورکرز موجود ہیں۔ #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو pic.twitter.com/KsSksVp6Ym
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جو بھاگ چکے ہیں وہ نوازشریف ہیں جوکہیں نہیں جا رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اورعمران خان ملک میں موجود ہیں۔