لاہور: پی ٹی آئی نے 13 اگست کو مینارِپاکستان میں جلسہ کرنے کیلئے ڈی سی کو نئی درخواست جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو مینارِپاکستان، موچی دروازہ اور ناصرباغ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروائی ہے۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈی سی لاہور کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست کو مینارپاکستان، موچی دروازہ یا ناصر باغ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔
- Advertisement -
درخواست کے مطابق جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہےجلسے کی اجازت دی جائے۔