جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ، شرکت کرنے والوں کیلیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے والوں کیلیے اہم خبر آگئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کیلیے سنگجانی میں جگہ دی ہے، ایسا روٹ دیا گیا ہے جس سے عام آدمی متاثر نہ ہو۔

عرفان نواز نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے قافلے موٹروے ایم 1 استعمال کریں گے جبکہ پنجاب سے آنے والے قافلے موٹروے ایم 2 استعمال کریں گے۔

- Advertisement -

ڈی سی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سے آنے والے جی ٹی روڈ استعمال کریں گے جبکہ مقامی افراد نیو مارگلہ ایونیو سے جا سکیں گے۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کیلیے ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز مشروط اجازت دی تھی۔

جلسے کیلیے جاری این او سی میں بتایا گیا تھا کہ جلسے کے دوران کاروبار یا سٹرک بلاک نہیں ہوگی جبکہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوگا۔

این او سی کے مطابق منتظمین اندرونی سکیورٹی کے خود انتظامات کریں گے اور ذمہ دار ہوں گے، شرکا جلسے کے علاوہ کسی اور جگہ نہیں جائیں گے، شرائط کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا کہ دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جلسے کی اجازت ہوگی کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اجازت صرف 8 ستمبر کیلیے ہے لہٰذا منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

مزید کہا گیا تھا کہ ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں