جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی 20 ویں یوم تاسیس پر آج رات 8 بجے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف آج ایف نائن پارک میں 20 ویں یوم تاسیس پر اپنی بھرپورسیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی.

تفصیلات کے مطابق عمران خان آج رات جلسے سے خطاب میں پاناما لیکس سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے.

تحریک انصاف نے آج کے جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا دعوی کیا ہے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ شرکاء کو محظوظ کرنے کے لئے معروف گلوکار عطاٰ اللہ عیسی خیلوی، ابرارلحق سمیت دیگر گلوگار جلسے گاہ میں موجود ہونگے.

جلسے میں ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکن قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے . لاہور سے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے گیں .

جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹ بھی نصب کر دیئےگئے ہیں جبکہ کسی بھی غیر معمولی واقعہ سے نپٹنے کے لئے جلسے کے اندر اور اطراف میں چھ ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی پر معمور ہونگے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں