اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی جلسے "امر بالمعروف” کی تیاریاں عروج پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے امر بالمعروف کی تیاریاں جڑواں شہر راولپنڈی میں عروج پر پہنچ گئیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ڈی چوک جلسے سے قبل اپوزیشن کو پیغام دیا کہ تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کراچی، گلگت بلتستان سے قافلے تاریخی امر بالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں, ۔

وفاقی وزیراطلاعات نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد آرہا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کیلئے وفاقی صوبائی وزراء اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مقامی پارٹی عہدیداران و کارکنان میں جوش و جذبے کی بیداری کے لیے متحرک ہوگئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ان کے بھتیجے عمار صدیق خان صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت صوبائی وزیر جیل خانہ جات صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ مری میں رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور گوجر خان میں پارٹی عہدیدار میٹنگز گلی محلوں کے دوروں میں میں مصروف ہیں مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی راولپنڈی کی قیادت دعویٰ کر رہی ہیں کہ جلسے میں پنڈی کی عوام بھرپور شرکت کرکے وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔

خیال رہے کہ اتوار27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کا وقت سہ پہر 3 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں