جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی جلسہ: کسی کو رہائش یا کھانا نہ دیا جائے، پولیس کی ہوٹل مالکان کو ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے آج اسلام آباد جلسے سے متعلق پولیس نے علاقے کے تمام ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورینٹ مالکان کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سنگجانی میں جلسہ عام کے ذریعے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے پارٹی کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کے قافلے وفاقی دارالحکومت رواں دواں ہیں۔

دوسری جانب ضلع انتظامیہ اسلام آباد آنے والے داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے اور پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نامے کی شرائط پر عملدرآمد کا پابند کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اطلاع یہ ہے کہ تھانہ سنگجانی پولیس نے علاقے کے ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور کیٹرنگ مالکان کو آج اور کل اپنے کاروبار بند رکھنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ کسی کو رہائش، کھانا یا کوئی سامان فراہم نہ کیا جائے۔

پولیس نے تنبیہہ کی ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ہوٹلز، گیسٹ ہاؤس اور کیٹرنگ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے جن 40 شرائط پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی ہے، اس میں ایک شرط یہ بھی شامل ہے کہ تحریک انصاف کسی کاروبار کو بند نہیں کرائے گی۔

پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

Comments

اہم ترین

مزید خبریں