ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، طائی کراٹے گراؤنڈ، چائنا گراؤنڈ اور نشتر پارک سمیت متعدد مقامات پارکنگ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شریک افراد کے لیے پارکنگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ طائی کراٹے گراؤنڈ، چائنا گراؤنڈ، ایکسائز چورنگی، نشتر پارک، مزار قائد اور وی آئی پی گیٹ پر پارکنگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

اندرون سندھ سے آنے والوں کے لیے اسلامیہ کالج کے قریب پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے، ضلع وسطی سے آنے والے گرو مندر کے قریب، ساؤتھ اور کورنگی سے آنے والے خداداد کالونی میں، ویسٹ سے آنے والے طائی کراٹے گراؤنڈ میں اور ملیر اور ایسٹ سے آنے والے اسلامیہ کالج کے قریب گاڑیاں پارک کریں گے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش جانے والی ٹریفک آگے نہیں جائے گی، جمشید روڈ سے ٹریفک کو جیل فلائی اوور کی طرف موڑا جائے گا، شاہراہ قائدین سے ٹریفک کو خالد بن ولید روڈ کی طرف موڑاجائے گا۔

اسی طرح یونیورسٹی روڈ سے ٹریفک کو شہید ملت روڈ موڑا جائے گا جبکہ جیل چورنگی سے نمائش آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار موڑا جائے گا۔ ریگل سے نیو ایم اے جناح روڈ کوریڈور تھری تک سڑک بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ صدر سے یونیورسٹی روڈ جانے والے شارع فیصل استعمال کر سکتے ہیں، ناظم آباد اور تین ہٹی سے بسوں کو لسبیلہ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم اے جناح روڈ سے نمائش ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں