The news is by your side.

Advertisement

‘عوام کے سوموٹو لینے سے پہلے الیکشن کرادیں’

رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے سوموٹو لینے سے پہلے وہ سوموٹولیں جن کا آئینی فرض ہے۔

جلہم میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ اس سے پہلے عوام سوموٹولیں الیکشن کرادیں پاکستان ہمارا گھر ہے اس پر ڈاکوؤں نےحملہ کر دیا ہے ڈاکوؤں کےحملےکےبعدایک ہی حل فوری الیکشن کاہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ رواں سال 126 جوان پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے زیادہ تر شہدا کا تعلق جہلم کی سرزمین سےتھا جہلم کےعوام پاکستان کی بنیادوں میں اپنالہودیتےہیں تاکہ ملک کھڑارہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کی پیاسی دھرتی کوعمران خان نےنہرکاتحفہ دیا یہاں کے عوام آپ کیساتھ پاکستان کی خودمختاری کیلئے ساتھ کھڑےہیں پاکستان کافیصلہ واشنگٹن میں نہیں ہوسکتاہے،پاکستان کےعوام نےکرناہے عمران خان آپ ہماری امید ہیں پاکستان کافیصلہ پاکستان کےعوام نےکرناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں سربکف ہے پاکستان کےمستقبل کافیصلہ پاکستان کےعوام کریں گے کسی امپورٹڈحکومت یاچیری بلاسم کوہم نہیں مانتے آج ایک نیاڈرامہ ہواہےیہاں کہ کرائم منسٹرکوبھگوڑالندن طلب کر رہا ہے لندن میں بیٹھا بھگوڑا کرائم منسٹر کو کہتا ہےکہ ہمیں نیا این آراو بنا کردو، پاکستان کافیصلہ کوئی چیری بلاسم یا زرداری بیماری نہیں کرسکتا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں