جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلدیاتی الیکشن ملتوی: پی ٹی آئی کا دھرنے دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دو مرحلے کو ملتوی کیے جانے کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار کا کہنا ہے کہ کراچی والے لڑنے اور اپنا حق چھننے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین عمران خان کی تقریر الیکشن کمیشن آفس کے باہر دکھائی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ ایک ماہ میں الیکشن عملہ بیلٹ پیپرز کی کاپیاں اور جعلی ٹھپے لگائیں گے، دھاندلی کے لیے انتخاب ملتوی کیے گئے۔

- Advertisement -

ارسلان تاج نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے پیپلز پارٹی سے کوئی معاہدہ نہیں کیا، متحدہ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ کیا، دونوں جماعتوں نے الیکشن ملتوی کرانے کے لیے خط لکھا۔

گزشتہ روز سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور کراچی این اے 245 ضمنی انتخاب ملتوی ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات ممکنہ بارشوں کے باعث ملتوی کیے گئے اور اب بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 اگست کو ہوگی۔

ترجمان کے مطابق محرم اور موسم کی صورتحال کے باعث این اے 245 کا الیکشن بھی ملتوی کیا گیا ہے۔ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 21 اگست سے ہو گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی رپورٹ پر کیا گیا، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں