جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے کراچی جلسے سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کو کراچی میں ہفتہ 16 اپریل کو جلسے کی اجازت مل گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کو کراچی میں کل جلسے کی اجازت مل گئی جلسے کے لیے این او سی ڈپٹی کمشنر شرقی نے جاری کیا، انتظامیہ کی جانب سے 20 شرائط سے مشروط اجازت نامہ جاری کیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ رات 12 بجے تک نمٹانا ہوگا، جلسے میں ملکی نظریات، مذہب کے خلاف کوئی تقریر نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق جلسے میں اسلحہ کا استعمال ممنوع ہوگا، جلسے کی داخلی سیکیورٹی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ احکامات کی عدم پیروی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں