جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’’مراد علی شاہ وزیراعلیٰ کی بجائے ’کارٹون‘ زیادہ لگتے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کی بجائے کارٹون زیادہ لگتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے خزانے کے مالک اومنی کے منشی بنے رہے، کرپٹ اعلیٰ خیر منائیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تبدیلی کے دن آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سیاسی تاریخ کے کرپٹ ترین وزیر اعلیٰ ہیں، 13 سال کا ملبہ وفاق پر ڈالنے والے ناکام وزیراعلیٰ اپنا علاج کروائیں۔

- Advertisement -

خرم شیر زمان نے کہا کہ مراد علی بلاول بھٹو زرداری کی بجائے سندھ کی عوام کی کمداری کریں، آئینی آپشن کا نام لیتے ہی صوبائی حکومت کانپنے لگ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت صرف غیرآئینی کاموں پر توجہ دے رہی ہے، اوپن بیلٹ کے لیے آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے آسکتی ہے، آئینی ترمیم کے لیے تمام جماعتوں کو آن بورڈ لینا ہوتا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو سر اور پیر تک آئین کا نہیں پتا، قومی اسمبلی میں نوید قمر کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 9 فروری کو حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور پیپلزپارٹی اس کی میزبان ہے امید ہے جلسہ بہت بڑا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں