کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان جائیداد چھپانے پر آصف زرداری کو نا اہل قرار دیے جانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے۔
[bs-quote quote=”درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خرم شیر زمان”][/bs-quote]
آج شام تک تمام دستاویزی ثبوتوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔
خیال رہے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آصف زرداری مین ہیٹن، امریکا میں ایک عمارت میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، لیکن انھوں نے امریکا میں اپارٹمنٹ کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا، اثاثے چھپانے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا: فواد چوہدری
وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ خرم شیر زمان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کیا جائے۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ سندھ میں آصف زرداری کے معاملات کی تفصیلات جمع ہو رہی ہیں، کچھ دستاویز میڈیا پر سرکولیٹ ہونے کی وجہ سے تفصیل بتا رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کا سیاست میں اب کوئی مستقبل نہیں رہا۔