ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی لاہور جلسہ: علی امین نے رائفل سے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کرنے والے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے رائفل سے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر پولیس اہلکاروں نے اسٹیج خالی کروالیا، اسٹیج اور جلسہ گاہ کی لائٹیں بند کردی گئیں جس کے بعد لوگوں نے واپس جانا شروع کردیا۔

تاہم وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ لاہور پہنچا اور کارکنوں نے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

- Advertisement -

علی امین گنڈا پور نے بھی کارکنان کے ساتھ مل کر رائفل کے بٹ مار کر ٹرالر کے شیشے توڑ دیے۔

واضح رہے کہ جلسے کا وقت ختم ہونے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جلسہ منتظمین سے رابطہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، جلسہ منتظمین نے 6 بجے جلسہ ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

پولیس افسران کی جانب سے اہلکاروں کو ہدایات دی گئیں کہ رنگ روڈ کے تمام انٹری پوائنٹس بند کر کے گاڑیاں کھڑی کر دیں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے چابیاں لے لی جائیں۔

وائرلیس پیغام کے بعد اہلکاروں نے ہدایات پر عمل شروع کر دیا اور شہر کے داخلی راستوں کو بھی بند کرنا شروع کردیا۔ موٹروے بابو صابو انٹرچینج، شاہدرہ ٹریفک کیلیے بند کردیے گئے،موٹروے بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ سمیت دیگر نے شرکا سے خطاب کیا تاہم عمر ایوب، اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور خطاب نہیں کر سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں