جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی کے وکیل کو ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو ضمانت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف وکلاء کے احتجاج کیس کی وکیل مصطفین کاظمی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکیل کی جانب سے وکلاء ایمان مزاری، ہادی علی نے دلائل دیئے۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹرراجانوید نے وکیل کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ وکیل نے عدلیہ کے خلاف نعرے بازی کی، عدلیہ ملک کا ایک مقدس ادارہ ہے، وکیل و دیگر کئی پی ٹی آئی کارکنان و رہنماؤں نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا ہے۔

وکیل صفائی نے عدالت کے روبرو کہا کہ مصطفین کی طبی صورتحال اچھی نہیں،احتجاج کے وقت وکیل سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں تھے، انھوں نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں حصہ لیا ہی نہیں۔

عدالت نے وکیل کی درخواست ضمانت تیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں