جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

‘جج ہمایوں دلاور کیخلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری اور کارروائی ہوسکتی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کیخلاف مس کنڈکٹ پرانکوائری اورکارروائی ہوسکتی ہے، انصاف کاقتل اور لوگوں کی زندگی سے کھیلنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرے ہوئے کہا کہ جج ہمایوں دلاور کو ایڈمنسٹریٹو سطح پر او ایس ڈی بنا دیا گیا، انکوائری ہوسکتی ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاورکیخلاف مس کنڈکٹ پرانکوائری اورکارروائی ہوسکتی ہے، جوڈیشل سطح پرجج ہمایوں دلاور کے فیصلےکیخلاف کیس زیرسماعت ہے۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ جوڈیشل سطح پرجج ہمایوں دلاورکافیصلہ معطل کیاجاسکتاہے، انصاف کاقتل اورلوگوں کی زندگی سےکھیلنےوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوتوشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی، جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا دی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں