ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

علی امین گنڈاپور کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا ونگ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کر رہے ہیں، ان کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی ہے۔

عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا گیا تو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگی۔

- Advertisement -

قبل ازیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمر ایوب کا بھی کہنا تھا کہ ان کو خیبر پختونخوا ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پولیس نے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا اور وزیر اعلیٰ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے ان کی گرفتاری کی تردید کر دی مگر اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف ریاست پر حملہ آور ہونے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں