اشتہار

پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالباسط چوہدری کو طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ پر پی ٹی آئی رہنما عبد الباسط چوہدری کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالباسط راولپنڈی کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد محمود کا بیٹا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے یورپ کیلئے سفری دستاویز بنائے تھے جس پر یورپ منتقل ہونا تھا، ایف آئی اے نے ملزم عبدالباسط چوہدری کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں