کراچی : کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ عارف علوی نے بطور سندھ آرگنائزر کے استعفیٰ کی پیشکش کردی ہے.
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنماء علی زیدی نے استعفیٰ دیدیا جبکہ عارف علوی نے استعفیٰ کی پیشکش کردی۔
اجلاس میں مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شریں مزاری سمیت پنجاب اور سندھ کی قیادت شریک ہے، پنجاب سے چوہدری سرور اور سندھ سے عارف علوی نے رپورٹ پیش کی، اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ دار عہدیداروں کی تبدیلی پر بھی غور کیا جائیگا.