تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جلد مافیا کو بے نقاب کروں گا، علی زیدی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ احمقانہ فیصلوں نے ہمیں بندگلی میں پہنچا دیا ہے، جلد طاقتور مافیا کو بے نقاب کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مافیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ایل این اجی، ایل پی جی سیکٹر کو لبرلائز ہونے میں رکاوٹ ڈالی، یہی مافیا گیس بحران کی براہ راست اور بالواسطہ ذمے دار ہے، یہ مافیا آج تک اپنی اجارہ داری جاری رکھے ہوئے ہے، جلد اس طاقتور مافیا کو بےنقاب کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گیس سیکٹر اربوں ڈالر کی صنعت ہے، امپورٹڈ حکومت احمقانہ فیصلے کر رہی ہے اور ان احمقانہ فیصلوں نے ہمیں بند گلی میں پہنچا دیا ہے، بجلی کی بڑے پیمانے پر لوڈشیڈنگ سے ہماری معیشت مزید سکڑ رہی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ حکومت کو کل ایل این جی کیلئے 40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی وصول ہوئی، جو تاریخ کی سب سے مہنگی بولی ہے، مئی، جون میں 25 سے 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر 9 کارگو خریدے، امپورٹڈ حکومت کے خریدے گئے 9 کارگو کی قیمت 900 ملین ڈالربنتی ہے، ہم نے جس قیمت پر یہ ایل این جی خریدی، اس سے5 گنا کم قیمت پر بیچتے ہیں، اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو 2 مہینے میں500 ملین ڈالر کا دھچکا لگا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ احمقانہ حرکتیں چھوڑ کرعقل سے کام لے اور یورپ، چین، بھارت کی طرح روس سے رعایتی نرخوں پر گیس خریدے۔

علی زیدی نے کہا کہ دن میں بجلی کی بچت اور کفایت شعاری سے بجلی کی مانگ کو کم کرنا ہوگا، یو ایف جی یعنی گیس کی لیکیج اور چوری کے مسئلے کو روکنا ہوگا کیونکہ ان عوامل سے ملک کو25 سے30 ارب روپے ماہانہ نقصان پہنچتا ہے۔

Comments

- Advertisement -